Daily Archives

October 6, 2026

معاشی استحکام بنیادی ضرورت، برآمدات پر توجہ دے رہے ہیں: محمد اورنگزیب

نیشنل ایس ڈی جیز انویسٹمنٹ فیئر سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے فروغ میں حکومت کا کردار کلیدی ہے، ایسی معاشی نمو درکار ہے جو ذمہ دارانہ اور پائیدار ہو، عالمی معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے معاشی پالیسی…

سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی

سہیل آفریدی کہتے ہیں بند کمروں کے فیصلے قبول نہیں، صوابی میں لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، ہمارے مطالبات جائز اور آئینی ہیں، پوری دنیا کی دولت دے کر بھی مجھے خریدا نہیں جاسکتا۔

مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی و دفاعی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس 5 اکتوبر کو ریاض میں ہوا، جس میں اہم فیصلے کئے گئے، دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے کمیٹی کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

پی ٹی آئی کے پاس لوگ نہیں، لانگ مارچ اٹک سے آگے نہیں جا سکتا: گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ جو پاکستان کے آئین و قانون کے نہیں مانتے، یہ کہتے ہیں ان سے ڈائیلاگ کرو، جب دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج سامنے آتا ہے یہ ملک دشمنی کرتے ہیں۔

اس بار جو مارچ نکلا، اس کے بعد پاکستان میں مارچ نہیں ہوگا، طلال چوہدری

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں طلال چوہدری نے کہا کہ مذاکرات کے آخری وقت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے جان بوجھ کر شرائط سامنے رکھی گئیں۔ دہشتگردی سے متعلق معاملات پر اتفاق کے بعد سیاسی امور پر بات چیت آگے بڑھی تھی۔