وائرل ہونے والی بلیک اینڈ وائٹ تصویر پر جیکی چن کا نام اور 1954ء سے 2026ء تک کے سال درج ہیں، جس سے ان کے انتقال کا تاثر دیا گیا۔ پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ 72 سالہ اداکار دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔
جاپان کے شہر نشین میں ایشین گیمز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی، بارش کی وجہ سے میچ کو فی اننگز 13 اوورز تک محدود کیا گیا ہے۔
اپنے بیان میں شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے یا حملے کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، خلیج کی سلامتی اور استحکام ناقابل تقسیم ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع کچھی کےعلاقے سنی میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی جس میں 6دہشت گرد مارے گئے، فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو کواڈ کاپٹرز کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لیے مالیاتی استحکام بنیادی ضرورت تھی، اب میکرو اکنامک استحکام کو پائیدار بناتے ہوئے بوم اینڈ بسٹ سائیکل ختم کرنا ہوگا۔
ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق چیئرمین بیرسٹرگوہر کی سربراہی میں سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں لانگ مارچ، صوبائی حکومت کے خلاف وفاقی حکومت کے اقدام سمیت اہم امور زیر غور آئے۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق دو مقامات پر فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر موجود بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ ہو گیا۔