خضدار،سنی کے مقام پر دو موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی
خضدار(بیورورپورٹ) خضدار،قومی شاہراہ پر سنی خضدارکے مقام پر دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئےحادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آئی ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں موٹر سائیکلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور لاشیں سڑک پر بکھر گئےجاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت شفیع اللہ ولد جان محمد زہری، محمد نواز ولد مراد قوم مری اور ظہور احمد ولد چاکر خان قوم مری کے نام سے ہوئی ہےحادثے میں شدید زخمی ہونے والوں میں کلیم اللہ ولد غلام قادر قلندرانی اور لیاقت علی ولد شاہ ولی شامل ہیں اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پرٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کردیا گیا ہسپتال ذرائع کے مطابق دو زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں مزید حادثہ کے متعلق تحقیقات کی جارہی ہے۔
