Daily Archives

October 18, 2026

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ مجبوری کے تحت کیا گیا: شہباز شریف

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں گفتگو کرتے ہوئے مرحوم بشیر محمود ورک کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مرحوم بشیر محمود ورک کے ساتھ ان کا بھائیوں جیسا تعلق تھا، وہ انتہائی شفیق انسان تھے اور سیاست کے لیے ان کی…

جدہ ایئرپورٹ پر اچانک فلائٹ آپریشن معطل، 45 منٹ بعد لینڈنگ کی اجازت ملی

فلائٹ ڈیٹا کے مطابق آپریشن کی عارضی بندش کے دوران مختلف ممالک سے جدہ پہنچنے والی متعدد پروازیں لینڈنگ کی کلیئرنس کی منتظر رہیں جبکہ ایئرپورٹ دوبارہ کھلنے کے بعد کئی طیارے لینڈنگ کے لیے اپروچ پر آگئے۔

امریکا کی ایران کو جوہری معاہدہ نہ کرنے پر تباہ کرنے کیلئے فوجی کارروائی کی دھمکی

امریکی ریاست ٹینیسی کی یونیورسٹی میں ریزرو آفیسرز ٹریننگ کور کے کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ اپنے جوہری عزائم ترک کر دے، ایران کو جلد فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ مذاکرات کی میز پر اپنے جوہری عزائم سے دستبردار…

دہشت گردی اور تشدد جمہوریت کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب شہید بینظیر بھٹو کی وطن واپسی پر دہشت گردی کے ذریعے انہیں نشانہ بنانے کی بزدلانہ کوشش کی گئی تاہم ان کے استقبال کے لیے آنے والے جیالوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اپنی قائد کی حفاظت کی اور جمہوریت و عوام…

کے پی پولیس کی تنخواہوں میں اضافے، ضروریات کی سمری گورنر کو ارسال

سمری میں کہا گیا ہے کہ جنوبی اضلاع، ڈی آئی خان، بنوں اور کوہاٹ ریجن سمیت تمام ضم شدہ اضلاع کے لیے 120 فیصد سکیورٹی چیلنج الاؤنس دیا جائے، دیگر آباد اضلاع کے پولیس اہلکاروں کو بنیادی تنخواہ کا 100 فیصد سکیورٹی چیلنج الاؤنس دیا جائے۔

ایران کی آبنائے ہرمزکھولنے کیلئے 7 روزہ منصوبے کی پھر پیشکش

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا اوآئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے قطر کے ذریعے 7 روزہ ٹھوس منصوبہ پیش کیا، اب فیصلہ امریکا کے ہاتھ میں ہے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے اپنے عوام، اپنی خودمختاری اور…