بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ میں 16ہزار سے زائد رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی بیٹر بن گئے

0

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز اور ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک بڑا سنگ میل عبور کرلیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف سہ ملکی ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں بابراعظم نے یہ سنگ میل عبور کیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں بابراعظم کے مجموعی رنز 16 ہزار سے زائد ہوچکے ہیں۔ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر 16 ہزار سے زائد رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی بیٹر ہیں۔

32 سالہ بابر اعظم انٹرنیشل کرکٹ میں 16 ہزار 38 رنز بناچکے ہیں۔ انہوں نے 66 ٹیسٹ میچوں میں 4 ہزار 771، 144 ون ڈے میں 6 ہزار 671 اور 145 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 4 ہزار 596 رنز بنائے ہیں۔

وہ تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 32 انٹرنیشنل سنچریاں اور 111 نصف سنچریاں بھی اسکور کر چکے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں لیجنڈری بیٹر انضمام الحق سرفہرست ہیں، جنہوں نے 495 میچوں میں 20 ہزار 541 رنز بنائے۔ ان کے بعد سابق کپتان یونس خان دوسرے نمبر پر ہیں، جنہوں نے 408 انٹرنیشنل میچوں میں 17 ہزار 790 رنز اسکور کیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.