کھیل

ٹی ٹین لیگ کیلئے پاکستانی کرکٹرز کو خصوصی ویزے جاری

لاہو(ویب ڈیسک ) ٹی ٹین لیگ کے لیے پاکستانی کرکٹرز کو خصوصی ویزے جاری ہوگئے۔ٹی ٹین لیگ کے لیے پاکستانی کرکٹرز کو خصوصی ویزے جاری ہوگئے ہیں، جس کے بعد لیگ کی مختلف ٹیموں میں شامل قومی کرکٹرز کی ابوظہبی روانگی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اعظم خان، سہیل تنویر، شرجیل خان اور آصف علی کی کراچی سے فلائٹ طے تھی، محمد عرفان، محمد حفیظ کے ساتھ کچھ آفیشلز کی لاہور سے روانگی ہوگی۔ٹیموں کے منتظمین نے مختلف فلائٹس کے ذریعے کرکٹرزکی جلد سے جلد ابوظہبی پہنچنے کا انتظام کیا ہے۔ ٹی ٹین لیگ کے مقابلے 28 جنوری سے 6 فروری تک شیڈول ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button