کھیل
ٹوکیو اولمپکس جولائی 2021میں ہوں گے، آئی او سی کا اعلان

ٹوکیو(ویب ڈیسک )ٹوکیو اولمپکس کے سی ای او توشیرو موتو کا کہنا ہے کہ منتظمین اس موسم گرما میں کھیلوں کا انعقاد کروانے کے لیے پرعزم دکھائی دیے اور ایونٹ کی منسوخی پر بات نہیں کی گئی۔تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ اسٹینڈ تماشائیوں سے بھرے ہوں گے یا تماشائیوں کے بغیر ہوں گے۔رواں موسم بہار میں اس حوالے سے فیصلہ ہوگا کہ آیا غیر ملکی شائقین ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرنے کے اہل ہوں گے، اور کتنے تماشائیوں کو ان کھیلوں کے مقابلے دیکھنے کی اجازت دی جائے گی۔یاد رہے کہ ٹوکیو اولمپکس مارچ 2020 میں ہونے والے تھے جسے کرونا وائرس کے پھیلا کے باعث مخر کر کے اگست میں منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تاہم اس وقت بھی ایونٹ کا انعقاد نہیں ہوسکا۔اب ٹوکیو اولمپکس کی نئی تاریخ 23 جولائی تا 8 اگست 2021 رکھی گئی ہے۔




