ہارس ٹریڈنگ کیخلاف صدارتی ریفرنس کل سپریم کورٹ میں دائر کردیا جائے گا

0 49

 ہارس ٹریڈنگ کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سمری وزیراعظم عمران خان کو ارسال کردی گئی ہےجو کل سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔ 

ذرائع کے مطابق مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی ہدایت پر سمری وزارت پارلیمانی امور نے ارسال کی جبکہ صدارتی ریفرنس کا مسودہ وزیراعظم عمران خان کو موصول ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کرنے سے قبل وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی، کابینہ ڈویژن ریفرنس کی منظوری کے لیے سرکولیشن سمری وفاقی وزرا کو ارسال کرے گا، صدارتی ریفرنس کل سپریم کورٹ میں دائر کر دیا جائیگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.