کوہلو میں بنیادی مرکز صحت کے قریب دھماکا

0 36

 کوئٹہ: کوہلو کے علاقے ماوند میں بنیادی مرکز صحت کے قریب دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے سے بنیادی مرکز صحت کے بلڈنگ کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ بلڈنگ کے قریب سے مشکوک بیگ بھی برآمد کیا گیا۔

دھماکے کے بعد حادثے کے مقام کو لیویز اور سیکیورٹی اداروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.