
کوئٹہ: بلوچستان کے طلبا کا پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے میڈیکل سیٹوں میں کمی کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے طلبا نے کہا کہ حکمرانوں اور بیوروکریسی کی غلط پالیسیوں اور فیصلوں کی وجہ سے طلبا آج روڈوں پر علم کے متلاشی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان/ فاٹا 265 ایم بی بی ایس سیٹیں جس میں بلوچستان کے 134 سیٹیں شامل ہیں پاکستان میڈیکل کمپشن کی جانب سے یہ سیٹیں کم کرکے 29 کردی ہے جس میں بلوچستان کی 15 اور فاٹا کے 14 سیٹیں شامل ہیں پی ایم سی کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کیا ہے لیکن پی ایم سی کی نااہلی کی وجہ سے بلوچستان کے طلبا کی حق تلفی کی جا رہی ہے، بلوچستان کے سیٹیں بڑھانے کی بجائے کم کر دی گئی اور طلبا کو حق دینے کی بجائے انہیں سڑکوں پر نکلنے اور احتجاج پر مجبور کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے طلبا کو حقوق سے محروم کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت اور وفاق میں نمائندگی کرنے والوں نے آواز بلند نہیں کی تو مجبورا ہمیں احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑے گا ہم اپنے حقوق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے بلکہ اس سلسلے میں بھوک ہڑتالی کیمپ کے علاوہ عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔




