اہم خبریںبین الاقوامی

روسی ٹیلی ویژن پر آن ایئر مظاہرہ کرنے والی خاتون پر بھاری جرمانہ عائد

روس کے سرکاری ٹیلی ویژن پر  صدر ولادیمیر پیوٹن اور  روسی فوج کے خلاف آن لائن مظاہرہ کرنے والی خاتون پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ کئی سالوں تک سرکاری ٹی وی پر اسکرین کے ذریعے جھوٹ نشر کرکےعوام کو گمراہ کرنے پر شرمندہ ہوں۔

مرینا نامی خاتون پر پہلے سے ریکارڈ ویڈیو میں روسی عوام کو یوکرین میں روسی جنگ کی مخالفت اور مظاہرے میں شریک ہونے کی اپیل پر 270 ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری ٹیلی ویژن کی ایڈیٹر مرینا کو منگل کے روز 270 ڈالر جرمانہ عائد کرکے رہا کر دیا گیا لیکن سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کو جیل کی ہوا بھی کھانی پڑ سکتی ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے گزشتہ روز عسکری حکام سے اپنے خطاب کے دوران روسی چینل کی خاتون ملازم کا احتجاج پر شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

صدر ولودو میر زیلینسکی کا کہنا تھا میں بہت شکرگزار ہوں ان روسی شہریوں کا جو سچ پہنچاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button