
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ کے نواحی علاقے سرہ غڑگئی میں کوئلہ کان حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں تین کانکنوں کے جانبحق ہونے پر دکھ کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ نے والے محنت کشوں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں سے بھرپور معانت کی جائے وزیراعلیٰ نے محکمہ معدنیات کو کوئلہ کانوں کے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوئلہ کان مالکان کو کانکنوں کے تحفظ کے لئے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا پابند کیا جائے



