اہم خبریںکھیل

کراچی ٹیسٹ میں بابر کی سنچری، پاکستان کے 2 وکٹوں پر 192 رنز

پاکستان نے کپتان بابراعظم کی سنچری اور عبداللہ شفیق کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت 506رنز کے ہدف کے تعاقب میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ اور مارنس لبوشین نے گزشتہ روز کی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔

میچ کے شروع ہوتے ہی97 کے مجموعی اسکور پر 44 رنز اسکور کرنے والے لبوشین پویلین لوٹ گئے جنہیں شاہین آفریدی نے بولڈ کیا۔

مارنوس لبوشین کے آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز نے آسٹریلیا کی دوسری اننگز کو توقع سے پہلے ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں حسن علی اور شاہین آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

506 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز پہلی اننگز سے بھی ابتر تھا اور امام الحق صرف ایک رن بنانے کے بعد نیتھن لائن کی وکٹ بن گئے۔

اظہر علی اور عبداللہ شفیق نے 99 گیندوں پر 19 رنز کی شراکت قائم کی، حد سے زیادہ دفاعی انداز اختیار کرنے کا خمیازہ اظہر کو وکٹ گنوانے کی صورت میں اٹھانا پڑا۔

اظہر علی نے کرس گرین کی شارٹ پچ گیند کو ڈک کرنے کی کوشش کی لیکن گیند توقعات کے مطابق باؤنس نہ کر سکی اور وکٹوں کے سامنے ان کے بازو پر لگی جس پر امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button