اہم خبریںبین الاقوامی

ایران نے سعودی عرب سے مذاکرات معطل کر دیے

ایران نے سعودی عرب سے مذاکرات معطل کردیے، ایرانی ویب سائٹ کے مطابق ایران نے یک طرفہ طور پر سعودی عرب سے بات چیت معطل کی ہے۔

ایرانی ویب سائٹ پر مذاکرات معطلی کی وجہ نہیں بتائی گئی، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی میڈیا دفتر کی جانب سے خبر پر فی الحال کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

خیال رہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان بات چیت کا پانچواں دور اس ہفتے ہونا تھا، عراقی وزیر خارجہ نے گذشتہ روز ایران سعودیہ بات چیت کا پانچواں دور بدھ کو عراق میں ہونے کا بتایا تھا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل سعودی عرب نے 81 انسانی حقوق اور سماجی کارکنوں کو پھانسی دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button