اہم خبریںپاکستان

وزیر اعظم نے تحریک عدم اعتماد سے پہلے اسلام آباد میں 10 لاکھ افراد جمع کرنے کا ٹاسک دے دیا

وزیر اعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد سے پہلے وفاقی دارالحکومت میں 10 لاکھ افراد جمع کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

نجی ٹی وی   نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے تحریک عدم اعتماد سے ایک دن پہلے اسلام آباد میں سیاسی پاور شو کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر  اعظم نے اسلام آباد، راولپنڈی اور چکوال کے ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کیں اور جلسے کے حوالے سے  حتمی پروگرام ترتیب دیا گیا ۔ وزیر اعظم نے اسلام آباد کی تنظیم کو جلسے کی میزبانی کا ٹاسک سونپ دیا۔انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو اس جلسے کیلئے 10 لاکھ لوگ جمع کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button