اہم خبریںبین الاقوامی
مسجدالحرام میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے کورونا پابندیوں کے بغیرنمازادا کی

سعودی عرب میں کورونا پابندیاں ختم ہونے کے بعد مسجد الحرام میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے سماجی فاصلے کے بغیرنمازادا کی۔
سعودی عرب کی وزارت حج اورعمرہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسجد الحرام میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے کورونا پابندیوں کے بغیر نماز جمعہ ادا کی۔




