اہم خبریںپاکستان

انجام نظر آنے پر وزیر اعظم کا ذہن ماؤف ہو چکا ہے ، شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ  وزیراعظم کو اپنا انجام نظر آنے لگا ہے جس کے باعث  وہ چور چور کا واویلا مچا کر غیر اخلاقی زبان بھی استعمال کر رہے ہیں ۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نازک معاملات پر غیر محتاط بیانات سے کشمیر کاز کو نقصان ہوگا ،عمران خان جہاں جا رہے ہیں غلاظت کے ڈھیر جمع کر رہے ہیں ، یہ کی یہ غلاظت کون صاف کرے گا ، یہ گھٹیا سیاست کر رہے ہیں ،  ایک ایسا شخص جو بذات خود خوفزدہ ہے وہ کہتا ہے چور ، ڈاکو کو نہیں چھوڑوں گا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button