اہم خبریںپاکستان

جہانگیر ترین سے ملاقات ، علیم خان آج لندن روانہ ہوں گے

اسلام آباد : سابق صوبائی وزیر علیم خان آج لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ جہانگیرترین سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

قبل ازیں وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سابق سینئر صوبائی وزیر علیم خان سے ملاقات کی جس کے دوران انہیں وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

علیم خان نے وزیراعظم کے پیغام کے حوالے سے فواد چودھری اور عمران اسماعیل سے جہانگیر ترین کے ساتھ مشاورت تک کا وقت مانگا تھا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد فوادچودھری اور عمران اسماعیل، علیم خان کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button