پاکستان کی عوام نے سلیکٹڈ اور سلیکٹر دونوں کو مسترد کردیا ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

0 28

سبی :  جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سینٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈحکومت کاجلد خاتمہ ہوگا،پاکستان کی عوام نے سلیکٹڈ اور سلیکٹر دونوں کو مسترد کردیا ہے پاکستان کی عوام موجودہ حکومت سے اکتا چکی ہے پی ڈی ایم کے جلسوں نے ثابت کردیا کہ حکمران اب ایوانوں میں بیٹھنے کا مینڈیٹ کھو چکے ہیں،حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں،ملک میں مہنگائی اور بے روز گاری عروج پر پہنچ چکی ہے،لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں،غریب عوام کی قوت خریدنے جواب دیا ہے،سانحہ مچھ کا واقعہ انتہائی آفسوس ناک ہے،متاثرین ایک ہفتے سے شدید سردی میں لاشیں لاکر احتجاج پر بیٹھے ہیں لیکن نااہل وزیر اعظم جانے کو تیار نہیں ہیں،ملک میں مجموعی طور پر امن وامان کی صورت حال خراب ہے اسلام آباد شہر میں وفاق کے ناک کے نیچے اسامہ نامی نوجوان طالب علم کو 22گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ہے ملک میں کہیں بھی قانون کی رٹ موجود نہیں ہے جہاں بھی جو چاہیے کر سکتے ہیں،ملکی معشیت تباہ ہو گئی ہے 2020/19کے بجٹ میں جی ڈی پی گروت زیرو دیکھایا گیا ہے اگر یہی صورت حال رہا تو سرکاری ملازمین کو تنخواہیں نہیں دے سکیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.