
راولپنڈی میں جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 449 رنز بنالیے، پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 27 رنز درکار ہیں۔
چوتھا روز
راولپنڈی میں گزشتہ رات کی مسلسل بارش سے گراؤنڈ گیلا ہونے کے باعث چوتھے روز کا کھیل صبح وقت پر شروع نہیں ہوسکتا تھا۔ ایمپائرز نے صبح گراؤنڈ کا معائنہ کیا اور دوپہر ایک بجے کھیل شروع کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ روشنی بہتر ہونے پر آدھے گھنٹے کا اضافی وقت دیا جائے گا۔
کپتان پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک باالترتیب 12 اور 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 4، ساجد خان، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔




