اہم خبریںبین الاقوامی

خواتین حجاب پہننا چاہتی ہیں یا نہیں یہ ان کا اپنا انتخاب ہے، ملالہ یوسف زئی

دنیا کا اہم ترین ایوارڈ ’نوبیل انعام‘ حاصل کرنے والی ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ خواتین حجاب پہننا چاہتی ہیں یا برقع اتارنا چاہتی ہیں، یہ ان کا اپنا انتخاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ دونوں میں سے کسی کی بھی حمایت نہیں کرتی بس یہ کہنا چاہتی ہیں کہ اس میں کسی کا انتخاب ک احق خواتین کو ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے بھی اہم معاملات ہیں جن کے لیے لوگوں کو لڑنا چاہیے جیسے خواتین کی انفرادی آزادی، ان کی تعلیم اور خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام۔

یہ بات ملالہ یوسف زئی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں کی جس میں خواتین کے حقوق پر لکھے جانے والے اپنے ایک مضمون کا لنک بھی دیا۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا ‘کئی برس قبل میں نے طالبان کے خلاف آواز بلند کی تھی جو خواتین کو برقع پہننے پر مجبور کررہے تھے، اور گزشتہ ماہ میں نے بھارتی حکام کے خلاف بات کی جو لڑکیوں کو اسکولوں میں حجاب اتارنے پر مجبور کررہے ہیں۔ یہ تضاد نہیں، دونوں معاملات میں خواتین کو ہدف بنایا جارہا ہے، اگر کوئی مجھے میرا سر ڈھانپنے پر مجبور کرے تو میں احتجاج کروں گی، اگر کوئی مجھے میرا اسکارف اتارنے پر مجبور کرے تو بھی میں احتجاج کروں گی’۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button