بین الاقوامی
شمالی کوریا کا 2 ماہ میں نواں میزائل تجربہ

شمالی کوریا نے رواں برس میزائل تجربات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے اور صرف 2 ماہ میں اب تک 9 میزائل تجربات کرچکا ہے۔
شمالی کوریا نے اپنے سخت ترین حریف جنوبی کوریا میں انتخابات کے قریب آتے ہی میزائل تجربات میں ضافہ کردیا ہے۔ اس سلسلے میں آج رواں برس کا نواں میزائل تجربہ کیا ہے۔
جنوبی کوریا اور جاپان نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رواں ماہ مزید ایسے تجربات ہوسکتے ہے۔



