
ڈیرہ مراد جمالی : صوبائی وزیر ریونیو میر سکندر علی خان عمرانی نے کہا ہے کہ نصیر آباد حلقہ انتخاب میں کروڑوں روپوں کی لاگت سے تر قیاتی عمل جاری ہے ان ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے وسیع پیمانے پر عوامی مشکلات میں کمی واقع ہو گی حکومت صحت تعلیم آب نوشی تعمیرات اور سڑکوں کی بحالی بجلی نئے ٹرانسفارمرز کی فراہمی سمیت دیگر عوامی فلاحی ترقیاتی منصوبوں پرخصوصی توجہ دے رہی ہے کام کے معیار پر کوئی بھی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا تمام متعلقہ آفیسران تر قیاتی عمل کی خود کڑی نگرانی کریں لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ہمیں عوام کے مفادات عزیز ہیں عوامی مفادات کے بر خلاف کوئی بھی شکایت موصول ہوئی تو ان آفیسران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر ریونیو میر سکندر علی خان عمرانی نے کہا کہ نصیر آباد بلوچستان کا زرخیز علاقہ ہے یہاں کی عوام کا ذریعہ معاش ذراعت سے وابستہ ہے پٹ فیڈر کینال کی ذیلی شاخوں مانجھوٹی سمیت دیگر کی بھل صفائی پر کا کام جلد شروع ہوگا ٹینڈر پراسیس مکمل ہوچکا ہے جس سے ذراعت کا شعبہ مزید پروان چڑے گا انہوں نے کہا کہ محکمہ پی ایچ ای عوام کو صاف ستھرے پانی کی فراہمی اور تالابوں میں پانی کے زخیرہ کرنے کے لیئے ہنگامی اقدامات کریں تاکہ پٹ فیڈر کینال کی سالانہ بھل صفائی کے دوران شہر میں پانی کی قلت پیدا نہ ہوسکے اور عوام کو صاف ستھرا پانی فراہم ہو سکے انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا حلقہ انتخاب میں سینکڑوں کلو میٹر نئے سڑکیں تعمیر کئے جارہے ہیں آفیسران کو چائیے کہ وہ ترقیاتی عمل کا بار بار دورہ کر کے ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیں تاکہ ترقیاتی عمل بہتر انداز میں اپنے پائے تکمیل تک پہنچ سکیں ترقیاتی کاموں کی کڑی نگرانی کرنا ہماری اولین فرائض میں شامل ہے ہم کسی صورت عوام کے پیسے کو ضائع ہونے نہیں دیں گے۔




