
وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد پاکستان آئی ہے، ملک دشمن قوتوں سے آسٹریلوی ٹیم کی آمد برداشت نہیں ہوئی۔
پشاور قصہ خوانی بازار کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دھماکے سے متعلق کوئی تھریٹ الرٹ جاری نہیں ہوا تھا، دھماکا پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کا حصہ ہے، ملک دشمن خلفشار چاہتے ہیں، غیر ملکی قوتیں پاکستان کا امن خراب کرنا چاہتی ہیں۔



