اہم خبریںبلوچستان

پانچ روزہ تاریخی و ثقافتی سبی میلہ مویشیاں واسپاں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

سبی: پانچ روزہ تاریخی و ثقافتی میلہ مویشیاں واسپاں کا افتتاحی تقریب کا انعقاد، سالانہ میلہ مویشیاں واسپاں کے افتتاحی تقریب کے مہمان خاص سینئر صوبائی وزیر صالح محمد بھوتانی تھے۔ مہمان خاص کے ہمراہ صوبائی وزیر میرضیا لانگو،میر نصیب اللہ خان مری بھی موجود تھے۔ مہمان خاص کے اسٹیڈیم آتے ہی سکول کے بچوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز بلوچ، ڈپٹی کمشنر سبی سید ذاہد شاہ، ایس ایس پی میردوستین خان دشتی نے مہمان خاص کا استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق پانچ روزہ سبی کا سالانہ قدیمی میلہ مویشیاں واسپاں 2022 کا آغاز کردیاگیا سبی میلہ مویشیاں واسپاں کی افتتاحی رنگارنگ تقریب سردارچاکرخان ڈومکی اسٹیڈیم میں منعقد کیاگیا رنگارنگ افتتاحی تقریب کے مہمان خاص سینئر صوبائی وزیر،وزیر بلدیات صالح محمدبھوتانی ہوئے کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیزبلوچ،ڈپٹی کمشنر سبی سید ذاہد شاہ،ایس ایس پی سبی میردوستین خان دشتی نے مہمان خاص کا استقبال کیا مہمان خاص کے ہمراہ صوبائی وزیر میرضیاع لانگو،میر نصیب اللہ خان مری بھی موجود تھے مہمان خاص کے اسٹیڈیم آتے ہی سکول کے بچوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں مہمان خاص کو بلوچی رسم اور روایات کے مطابق بلوچی دستار کمشنر سبی بالاچ عزیز نے پہنایا تقریب کا آغاز تلاوت کلام سے ہوا سبی میلہ مویشیاں واسپاں 2022 کی افتتاحی تقریب میں ،صوبائی وزرا، سیکریٹریز اور ضلعی آفیسران نے شرکت کی افتتاحی تقریب میں گرلز گائیڈ کی طلبا نے قومی ترانہ اور ملی نغمہ پیش کیا تقریب میں فلاور شو،بینڈ سلامی،گھڑا رقص،موٹرسائیکل جمپنگ پیش کی گئیں افتتاحی تقریب میں مالداروں نے اپنے قیمتی اور نایاب جانوروں کو بھی تقریب کا حصہ بنایا تقریب میں ملک بھر سے آئے ہوے ہزاروں افراد نے شرکت کی جو افتتاحی تقریب سے خوب لطف اندوز ہوتے رہے سبی میلہ کے افتتاحی تقریب کے اختتام کے بعد مہمان خاص کو زرعی نمائش کا دورہ بھی کرایا افتتاحی تقریب میں کمشنر سبی ڈویژن نے سپاس نامہ پیش کیا مہمان خاص صوبائی سینئیر وزیر صالح محمدبھوتانی نے اپنے خطاب میں کہاہے کہ سبی کا قدیمی اور ثقافتی میلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس میں ہمیں ملک بھر سے آئے ہوے مہمانوں سے ملنے کا موقع ملتا ہے سبی میلہ امن محبت اور بھائی چارے کا درس دیتاہے سبی میلہ میں مالداروں کو لاکھوں روپے کا فائدہ ہوتاہے صوبائی سینئر وزیر،وزیر بلدیات بلوچستان نے کمشنر سبی ڈویژن کی جانب سے پیش کیے جانے والے سپاس نامہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے سبی شہر کی ترقی اور خوبصورتی کے لیے دوکروڑ روپے اور ڈویژنل ہیڈکوارٹرہسپتعال کے لیے تین ایمبولینسس سمیت سکولوں کی تعمیروترقی کے لیے بھی دوکروڑ روپے کے اعلانات کیے آر ایچ سی لہڑی سمیت مختلف آر ایچ سی کے لیے بھی دو دو کروڑ روپے کے اعلانات کیے ڈویژنل پبلک سکول سبی ڈویژن کی تعمیر وخوبصورتی کے لیے دوکروڑ اور شہر میں پانی کی کمی کوپورا کرنے کے لیے فیز تھری کااعلان کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button