
اسلام آباد : مشیر تجارت عبدالزاق داؤد کے مطابق فروری میں برآمدات میں 36 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مشیر تجارت عبدالزاق داود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فروری میں ملکی برآمدات 36 فیصد اضافے سے 2 ارب 80 کروڑ ڈالر رہی، یومیہ بنیاد پر 10 کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئی جو کہ ملکی تاریخ میں ریکارڈ ہے، جولائی سے فروری کے دوران برآمدات میں 26 فیصد اضافے سے 20 ارب 55 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کے انہیں 8 ماہ میں ملکی برآمدات 16 ارب 32 کروڑ ڈالر تھی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کو برآمدات میں اضافے کے ساتھ ساتھ درآمدات میں کمی کے لئے بھی اقدامات اٹھانا پڑیں گے تاکہ تجارتی خسارے میں کمی واقع ہوسکے۔




