اہم خبریںبلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا بلوچ کلچر ڈے پر پیغام

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا بلوچ کلچر ڈے پر پیغام ھمارا صوبہ مختلف اقوام، قبیلوں اور رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والوں کا گلدستہ ھے۔ ہمارے صوبے کی منفرد ثقافت، روایات اور تہذیب و تمدن یہاں بسنے والے لوگوں کی پہچان ہے ۔ زندہ اور باشعور قومیں اپنے ثقافتی و روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں۔

اس دن کو منانے کا مقصد ان تمام روایات، ثقافت،منفرد طرز زندگی کو بہتر سمجھنے اور اسے ہمیشہ زندہ رکھنے کی کوشش ہے۔ ادبی تاریخ میں بلوچ شعراء،ادیب،مؤرخین اور مصنفین نے صوبے کی تہذیبی،ثقافتی،تاریخی،اور روایتی ترجمانی احسن انداز سے کی ہے۔

بلوچی ادب کے شعرا ءاور ادباء نے اپنے کلام میں ہمیشہ بلوچ قوم کو ملی یگانگت،ہم آہنگی،قومی یکجہتی،بہادری،اتحاد و اتفاق کا درس دیا ۔ نوجوان تعمیری پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبے کی تعمیر و ترقی میں فعال کردار ادا کریں۔ ہمارے قول و فعل اور رویوں سے معاشرے اور صوبے کی بہترین عکاسی اور ترجمانی ہو۔

بلوچ قوم کی بہادری اور مہمان نوازی کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا گیا ہے۔ آج کا دن ہمیں ان تمام مثبت اصولوں پر پوری طرح سے عمل پیرا ہونے کا درس دیتا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button