
کوئٹہ : مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بلوچ کلچر ڈ ے پر اپنے بلوچ بھائیوں کو مبارکباد دی مشیر داخلہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ بلوچستان کی ثقافت امن کی ثقافت ہے۔
بلوچستان میں بھی بلوچ کلچر ڈے بھر پور طریقے سے منا یا جا رہاہے۔ بلوچ کلچر ڈے منانے کا مقصد محبت، بھائی چارے اور یگانگت کو عام کرنا ہے
بلوچستان اور پورے ملک میں بلوچ کلچر ڈے منا کر بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ مشیر داخلہ
ثقافت کو یاد رکھنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں۔ پاکستان میں بسنے والی تمام قومیں ایک لڑی میں پروئی ہوئی ہیںاور پاکستان کی دیگر ثقافتوں کی طرح بلوچ کلچر میں بھی محبت اور حب الوطنی کے خدوخال نمایاں ہیں۔
بلوچستان کی ثقافت اپنی ایک منفرد حیثیت رکھتی ہے۔ بلوچستان تہذیب و تمدن کا مسکن رہا ہے
بلوچ کلچر ڈے کی طرح دیگر ثقافتوں کے دن بھی بھرپور طریقے سے منائیں گے۔



