اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم کے اعلان سے ملک میں مہنگائی کم ہونے کے بجائے بڑھے گی، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پیٹرول اور بجلی سستی کرنے کے اعلان کو ناکام کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کی معیشت مزید خراب اور مہنگائی بڑھے گی۔

شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل ملک کے وزیراعظم نے ایک اور تقریر فرمائی، جس میں انہوں نے اپنی سابقہ تمام پالیسیوں کی نفی کرتے ہوئے عوام کو یہ خوش خبری دینے کی کوشش کی کہ حکومت مہنگائی میں کمی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت اس کے بہت برعکس ہے، کل کی تقریر سے جو چیز سب سے واضح تھی، وہ یہ تھی کہ دوسروں کو نہ گھبرانے کے مشورے دینے والے اب خود گھبرائے ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button