اہم خبریںبلوچستانپاکستان

بلوچستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان : محکمہ موسمیات

لاہور : محکمہ موسمیات کے مطابق آج بلوچستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان، کشمیر میں بھی ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے آج پنجاب میں لاہور، سیالکوٹ مری، گلیات اور جنوبی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ چترال، دیر، سوات میں بھی ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ کوئٹہ، ژوب، بارکھان میں بادل برسنے کی توقع ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button