اہم خبریںکھیل

پہلے ون ڈے میں قومی ٹیم کو شکست ، امام الحق کی سنچری رائیگاں

لاہور :  آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کو 88 رنز سے باآسانی شکست دے دی۔ قومی ٹیم 314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 225 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

امام الحق کی شاندار سنچری رائیگاں گئی۔ آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ کو شاندار سنچری سکور کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

منگل کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے تین ون ڈے پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا۔ آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر313 رنز کابڑا سکور کردیا۔

اوپنر ٹریوس ہیڈ نے 72 گیندوں پر 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ان کی اننگز میں 12 چوکے اور 3 چھکے شامل ہیں۔ بین میکڈرموٹ 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کپتان ایرون فنچ 23 رنز بنا کر زاہد محمود کا نشانہ بنے، مارنوس لبوشین 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، الیکس کیری کو 4 رنز پر زاہد محمود نے بولڈ کیا، مارکس سٹونس 26 رنز بناسکے۔

شان ایبٹ 14 رنز بنا کر آٹ ہوئے، کیمرون گرین 40 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ قومی بائولرز متاثر کن کارکردگی نہیں دکھا سکے ۔ ڈیبیو میچ کھیلنے والے زاہد محمود نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ حارث رئوف نے دو، خوشدل شاہ اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کے 314 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 46ویں اوور میں225 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ اوپنر امام الحق نے شاندار سنچری سکور کی۔ وہ103 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 3 چوکے شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button