اہم خبریںبلوچستان

سردار محمد صالح بھوتانی کا دورہ وندر، پریس کلب وندر کیلئے نئی بلڈنگ کی تعمیر کا اعلان

وندر : سینئر صوبائی وزیر بلدیات و لوکل گورنمنٹ بلوچستان سردار محمد صالح بھوتانی کا دورہ وندر پریس کلب وندر کیلئے نئی بلڈنگ کی تعمیر کا اعلان تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سینئر صوبائی وزیر بلدیات و لوکل گورنمنٹ سردار محمد صالح بھوتانی نے دورہ وندر کے موقعہ پر وندر پریس کلب کے سینئر صحافی عبدالستار انگاریہ، نومنتخب صدر مہراللہ ابراہیم انگاریہ کی جانب سے دئیے گئے پریس کلب وندر کے دورے پر پریس کلب وندر کا دورہ کیا اور وندر پریس کلب کی خستہ حالی کو دیکھتے ہوئے پریس کلب کیلئے نئی بلڈنگ تعمیر کرانے کا اعلان کیا جس پر وندر پریس کلب کے صدر مہراللہ ابراہیم انگاریہ، جنرل سیکرٹری محمد امین رونجہ، جوائنٹ سیکرٹری محمد اشرف بلوچ، پریس سیکرٹری زبیر بلوچ سینئر صحافی و ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی ماسٹر محمد سلیم بلوچ، عبدالستار انگاریہ نے ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ اس موقعہ پر بھوتانی گروپ کے رہنما سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ ماسٹر غلام رسول انگاریہ، ڈاکٹر نور محمد انگاریہ، حاجی عبدالستار انگاریہ ڈی او عبدالمجید انگاریہ، خیر محمد سوری، و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button