
کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماﺅں نے کہاہے کہ جنگی بیانیہ اورجنگی معیشت پشتونوں کو بے گھربے یارومددگاراور اپنے ہی وطن میں مہاجرت کی زندگی گزارنے پرمجبورکرگئے کل جوکچھ پارلیمنٹ لاجزمیں ہواوہ شرمناک اورقابل مذمت فعل ہے اسلام آبادمیں قابض حکمران کےخلاف پرامن جمہوری جدوجہد جبکہ کابل میں افغان صدر کوبندق کی نوک پربیدخل کرنے کی حمایت دورنگی ہے فکرباچاخان کےسواتمام دعوےاوروعدے دم توڑچکے قوم کویہ ادراک کرناہو گاکہ جنت نظیروطن کوکس نے بارود کے ڈھیر،نفاق اوربےاتفاقی سے دوچار کررکھاہے اے این پی پشتون قومی تحریک کے تسلسل کی حیثیت سے سوسالہ جہدکوبڑی کامیابی سے آگے لے جارہی ہے اوریہ امرخوش آئندہے کہ پشتون خواوطن کے طول وعرض سے نوجوان،قبائلی عمائدین اورسیاسی کارکنان جوق درجوق پارٹی صفوں کاحصہ بن رہے ہیں ان خیالات کااظہارعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدروصوبائی پارلیمانی لیڈراصغرخان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکاصوبائی سینئرنائب صدر سینیٹر ارباب عمرفاروق کاسی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید ناصر ضلعی صدر جمال الدین رشتیا، ضلعی جنرل سیکرٹری نظر علی پیرعلی زئی سینئر نائب صدر شان عالم کاکڑ ثنا اللہ کاکڑ یاسین آغاحاجی نورمحمد قبائلی حاجی کوکوخلجی حاجی ماسٹرخلجی ماسٹرکلیم اللہ کاکڑ ڈاکٹرنظرعلی نے مشرقی بائی پاس میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کے دوران کیااس موقع پرمتعددافراد نے ایک قوم پرست جماعت سے مستعفی ہوکرعوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کیامقررین نے نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکبادیتے ہوئے کہاکہ فکرباچاخان ہی پشتونوں کودرپیش سنگین قومی معاشی مسائل سے نجات دلا کرترقی وخوشحالی کی ڈگرپرلاسکیں گے ماضی میں مقتدر حلقوں کی ایماپربننے والے مصنوعی ٹولے فکر باچاخان کے متبادل ثابت نہ ہوسکے آج پشتون خواوطن کے طول و عرض سے نوجوان سیاسی کارکن قبائلی عمائدین اے این پی کی دوراندیش وسیع النظر قوم دوست مترقی سیاست سے متاثرہوکر ان کے ساتھ اپناناطہ جوڑرہے ہیں جوحقیقی معنوں میں ایک مثبت عمل ہے مقررین نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ایک قلیل نمائندگی رکھتے ہوئے پارلیمنٹ میں پشتونوں کی اجتماعی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے اورانشا اللہ کوئٹہ سمیت صوبہ بھرمیں ایک مضبوط قوت کے طورپرابھرے گی بعدازاں پارٹی رکن محمدعلی نے قائدین کے اعزاز میں عصرانہ دیاجس میں کارکنوں نے بھی کثیرتعدادمیں شرکت کی۔



