
تربت : بلوچستان کے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک وڈیری ڈیولپمنٹ حاجی میر اکبر آسکانی نے آسکانی ہاس تربت میں میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اپنے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کا ایک جال پھیلا دیاہے، روڈ،واٹرسپلائی، بور، اسکول کلاس رومز، ملازمت دیئے ہیںاگلے پی ایس ڈی پی میں مزید ترقیاتی اسکیمات ڈالے ہیں اور شدید گرمی اور بجلی بحران کے تناظر میں حلقے کے لوگوں کیلئے سولر سسٹم کے اسکیم بھی پاس کرانے کی کوشش کرونگا ،اور میرانی ڈیم متاثرین کا معاوضے جلد ادا کرائینگے۔ جبکہ اس موقع پرتمپ کے علاقوں پھل آباد سے داد محمد، لیاقت، اصغر علی، عبدالروف، شے کہن سے بیت اللہ، گیبون نیو دیہات سے سابق ہیڈ ماسٹر امید علی، تمپ سے سابق وائس چیئرمین ماسٹر عبدالرسول، نودز سے محمد عظیم ، ماسٹر قادر، فراز، کنرعلی ، گومازی سے داد کریم،شاہ بیگ، آسیا آباد سے خالد داد رحمن، سابق کونسلر نصیراحمد اور دیگر نے بی این پی، بی این پی عوامی اور نیشنل پارٹی سے استعفیٰ دیکر حاجی اکبر آسکانی کی قیادت میں بی اے پی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر میر الیاس آسکانی، میر قمبرجان آسکانی، ناکو محمد عصا بلوچ، امین قریش، ڈاکٹرعطااللہ مندی، عبدالحق آسکانی، سجادحسین،رسول بخش تگرانی ودیگر موجودتھے۔




