اہم خبریںبلوچستان

بلوچستان اپنے محل وقوع کے اعتبار سے بہت اہمیت کا حامل صوبہ ہے،گورنر بلوچستان

کوئٹہ: گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ دنیا میں رونما ہونے والی سیاسی اور معاشی تبدیلیوں کے پیش نظر ہمیں اپنی ترجیحات کا تعین کرنے، ہمسایہ ممالک کی تجارتی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے اور اپنے قومی اہداف حاصل کرنے کیلئے اپنے معاشی نظام کو ہر حوالے سے مضبوط اور مستحکم بنانا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چھوٹے تاجروں اور صنعتکاروں سے متعلق بزنس ایکسپو کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ ماضی میں ہم نے صنعت و تجارت وابستہ اپنے سرمایہ داروں اور صنعت کاروں کو وہ ضروری سہولیات اور مواقع فراہم نہیں کئے جو ہمیں فراہم کرنے چاہئیں تھے اس سلسلے پاکستان کے پایہ تخت اسلام آباد میں پہلی مرتبہ بہت منظم انداز میں چھوٹے تاجروں اور صنعتکاروں سے متعلق بزنس ایکسپو کے کامیاب انعقاد پر تمام منتظمین اور شرکاءخراج تحسین کے مستحق ہیں،انہوں نے کہاکہ بلوچستان اپنے محل وقوع کے اعتبار سے بہت اہمیت کا حامل صوبہ ہے. یہ صوبہ بآسانی سینٹرل ایشیا کے تمام ممالک تک رسائی دے سکتا ہے. اس کے علاوہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) جیسے شاندار عظیم منصوبہ کا ایک اہم لنک بلوچستان ہے. گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ سی پیک جیسے میگا پراجیکٹ کی تکمیل سے لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے اور پورے خطہ میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا. گورنر بلوچستان نے کہا کہ قومی پالیسیاں تشکیل دینے میں ہمیں ماہرین معاشیات اور پولیٹیکل سائنٹسٹ کے علم و تجربہ سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے. آخر میں گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے بزنس ایکسپو کے منتظمین اور مہمانان گرامی میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button