اہم خبریںبین الاقوامی
یورپی یونین ثابت کرے کہ وہ ہمارے ساتھ کھڑی ہے، یوکرینی صدر

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پارلیمنٹ سے ورچوئل خطاب میں کہا کہ یورپی یونین اپنے عمل سے ثابت کرے کہ وہ ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے پارلیمنٹ کے ہنگامی اجلاس سے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ورچوئل خطاب کیا۔ پُرعزم اور جذباتی خطاب کے بعد اراکین پارلیمنٹ نے کھڑے ہوکر صدر زیلنسکی کو خراج تحسین پیش کیا۔
ورچوئل خطاب میں صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ اس وقت روسی افواج نے تقریباً تمام ہی بڑے شہر بلاک کردیئے ہیں۔ اس کے باوجود ہم اپنی زمین اور آزادی کے لیے لڑتے رہیں گے۔




