• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

پروٹیز کے خلاف بھر پور منصوبہ بندی کر لی،بابر اعظم کا اعلان

web desk by web desk
January 26, 2021
in کھیل
0
پروٹیز کے خلاف بھر پور منصوبہ بندی کر لی،بابر اعظم کا اعلان

کراچی:  قومی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ کیلئے جنوبی افریقہ کے خلاف بھرپور منصوبہ بندی کرلی ہے ۔بابراعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی ٹیسٹ کیلئے مکمل طورپرتیارہیں، پلیئنگ الیون میں نے ہی تشکیل دینی ہے ، کھلاڑیوں کے انتخاب میں ہیڈ کوچ سے مشاورت کروں گا، ٹیم کے حوالے سے حتمی فیصلہ میرا ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ کیلئے بھرپور پلان بنایا ہے اس پر مکمل عمل کریں گے ، پاکستان ٹیم کا دارومدار صرف میرے اوپرنہیں، دیگر کھلاڑیوں کا بھی کردار ہوتا ہے ۔اظہر علی، محمد رضوان اور فواد عالم بہترین بیٹسمین ہیں، میری کار کردگی بھی کھلاڑیوں کی وجہ سے ہوتی ہے ، قیادت کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے ساتھ جارحیت اچھی نہیں لگتی ۔ بابر اعظم نے کہا کہ کراچی میں روایتی وکٹ کا سامنا ہوگا، نیشنل سٹیڈیم کی وکٹ روایتی طورپرسلوہے ، وکٹ کو دیکھ کر پلان تیار کیا ہے ، ٹاس جیتنے کی صورت میں ہی فیصلہ کریں گے کہ پہلے بیٹنگ کرنی ہے یا فیلڈنگ کو ترجیح دیں گے ۔بطور کپتان پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے پر بہت خوش ہوں،مجھ پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے ، کوچ کی معاونت کے بغیر ٹیم نہیں بنائی جا سکتی،اچھا کھیلیں گے تو جیتیں گے ۔

Previous Post

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

Next Post

بلوچستان میں متعددشعبے سرمایہ کاری کیلئے دستیاب ہیں : چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون

Next Post
بلوچستان میں متعددشعبے سرمایہ کاری کیلئے دستیاب ہیں : چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون

بلوچستان میں متعددشعبے سرمایہ کاری کیلئے دستیاب ہیں : چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.