بلوچستان میں متعددشعبے سرمایہ کاری کیلئے دستیاب ہیں : چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون

0

بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہاہے کہ بلوچستان میں متعدد شعبے سرمایہ کاری کیلئے دستیاب ہیں اور ان شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے حکومت کی جانب سے بے شمار مراعات دی گئی ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کے غیر ملکی ترقی دہندگان پر کوئی پابندی نہیں،غیر ملکی ایکویٹی سرمایہ کاری کی لاگت سے متعلق کوئی بنیادی ضروریات نہیں،حصص کی فروخت، ٹرانسفر،ملکیت کی تبدیلی اور دوبارہ رجسٹرڈ کرانے کا استحقاق حاصل ہوگا،غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاس منافع اور دیگر فنڈز اپنی کرنسی میں باہر منتقل کرنے کا آپشن موجودہے، اسکے علاوہ غیر ملکی کمپنیوں کیلئے آن لائن بزنس رجسٹریشن کی سہولت،برانچ آفس کھولنے کی اجازت اور سہولیات کی فراہمی کی اجازت بھی دی گئی ہے، ہماراقانونی نظام غیر ملکی ثالثی ایوارڈ کو تسلیم اور اسکا نفاذ کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ کاروبار کو قومیائے نہ جانے اور ضبط نہ کئے جانے کی ضمانت، دانشورانہ ملکیت کے حقوق (Intellectual Property Rights)کی رجسٹریشن، تحفظ اور نفاذکیلئے بہترین نظام موجود ہے، تکنیکی اور انتظامی عملے کیلئے ورک ویزا کی سہولت دی گئی ہے جبکہ 47ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے باہمی معاہدے اور ڈبل ٹیکسیشن سے بچنے کیلئے 54 ممالک کیساتھ معاہدے کئے گئے ہیں، اسکے علاوہ بین الاقوامی معیار کے ادارے کی مکمل رکنیت،مقامی قرضوں تک رسائی، بارڈ ر، کسٹمز اور کلئیرنگ ٹیکسز کی آن لائن ادائیگی کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ تمام مراعات بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم ثابت ہونگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.