سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ جب ملک کا وزیراعظم اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھتا تواس ملک کی عوام کا اللہ ہی حافظ ہے

0 27

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ جب ملک کا وزیراعظم اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھتا تواس ملک کی عوام کا اللہ ہی حافظ ہے،حکومت کو اپوزیشن جماعتوں کو دہشتگردوں سے خطرہ تو نظرآتاہے لیکن عوام کو ان دہشتگردوں سے خطرہ حکمرانوں کو نظر نہیں آتا، شاید بلوچستان کے لوگوں کی طرح گمشندہ لوگوں میں تو شامل نہیں ہے،شہداء کے لواحقین لاشیں رکھ کریہ محسوس کرارہے ہیں کہ وہ آج بھی غیر محفوظ ہیں،جب چوروں اور دہشتگردوں کی سرپرستی ہوگی تو ان کی حوصلہ شکنی نہیں بلکہ حوصلہ افزائی ہوگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔سرداراخترجان مینگل نے کہاکہ مچھ واقعہ افسوسناک اور دلخراش واقعہ ہے،بلوچستان میں یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی ایسے واقعات رونما ہوئے وزراء بھی آئے لیکن آج تک کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا،کابینہ کے فیصلے کہیں چیلنج تو نہیں کئے جاسکتے،نیوزلینڈ میں سفید فارم نے مسجد میں گھس کر فائرنگ کی اور لوگوں کو شہید کیاگیا وہاں کی غیرمذہب وزیراعظم نے عوام کی نمائندہ وزیراعظم کی حیثیت سے اپنا فرض ادا کیا اور شہداء کے مذہبی رسومات میں نہ صرف شرکت کی بلکہ مسلمان کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کی انہوں نے کہاکہ یورپ میں حجاب پر پابندی لگائی جارہی تھی تووزیراعظم نے اسی حجاب میں آکر مسلمانوں سے یکجہتی کی اور کھڑی رہی،یہ منتخب اور سلیکٹڈ وزیراعظم میں فرق ہوتاہے جن کو احساس ہو میرے خیال سے ان کو کابینہ کی اجازت نہیں تھی،

Leave A Reply

Your email address will not be published.