
صوبائی دارلحکومت میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے ۔ گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں ، سردی کا موسم شروع ہوچکا ہے اور لوگ سردی سے ٹھٹر رہے ہیں ، دوسری طرف امور خانہ داری میں بھی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اس کے باوجود بھاری بھر کم بل بھی بیجھے جارہے ہیں۔ ۔حکومت اور گیس انتظامیہ کے کانوں پر جوں ہی نہیں رینگتی ۔ لہذا احکام بالا اس مسلُے کو سنجیدگی سے لیکر کوئٹہ کے شہرہوں بلا تعطل گیس فراہم کریں۔




