پاکستان نے دہشت گردی کے عفریت کو کچلنے کے لیے بھاری قیمت ادا کی:شاہ محمود قریشی

0 33

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےافغانستان کےدارالحکومت کابل میں  تعلیمی مرکز پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے عفریت کو کچلنے کے لیے بھاری قیمت ادا کی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں ہونیوالے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ نے افعان حکومت اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور کہاکہ پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے،پاکستان نے دہشت گردی کے عفریت کو کچلنے کے لیے بھاری قیمت ادا کی۔ وزیر خارجہ نے جاں بحق ہونیوالے افراد کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.