فیٹف کے معاملے پر پاکستان کو وسیع بین الاقوامی تعاون حاصل ہے، حماد اظہر
وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کا فیصلہ سفارتی کام یابی ہے تاہم پاکستان سے متعلق ہونے والے فیصلے کے حوالے سے بعض حلقے کچھ ممالک کے خلاف جعلی خبریں پھیلا کر منفی پراپیگنڈا کررہے ہیں۔
اس حوالے سے اپنے ٹوiان کا کہنا تھا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے ہمارے بلند سیاسی عزم اور غیر معمولی پیش رفت کا اعتراف کیا ہے, گزشتہ روز بغیر ووٹنگ کے پاکستان کے حق میں فیصلہ ہونا ہماری سفارتی کام یابی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایف اے ٹی ایف کا فیصلہ ووٹنگ کیٹیگری سے تعلق نہیں رکھتا تھا (یعنی اس کے لیے رائے شماری درکار ہی نہیں تھی) تاہم بدقسمتی سے بعض حلقے ووٹنگ میں عدم شرکت یا منفی رائے سے متعلق جعلی اور بے بنیاد معلومات پھیلا کر بعض ممالک کے خلاف پراپیگنڈا کررہے ہیں۔