عمران خان نے گلگت بلتستان کو صوبے کا لولی پاپ دیا ہے، بلاول بھٹو

0 36

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ انتخابات قریب آتے ہی عمران خان نے گلگت بلتستان کو صوبے کا لالی پوپ دیا ہے۔

اسکردو میں کارکنوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں انقلابی منصوبے چاہیے جو روزگار دیں اور لوگوں کی مدد کریں اور یہ کام صرف پیپلز پارٹی کر سکتی ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر صوبے میں تعلیم پر زور دیا ہے اور کئی تعلیمی ادارے کھڑے کیے ہیں، پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں 7 سال اور پنجاب میں 2 سال لگادیے ہیں لیکن ایک بھی نئی یونیورسٹی یا ہسپتال قائم نہیں کیا‘۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.