Daily Archives

October 31, 2020

آزادی اظہار سے کسی کی دل آزاری نہیں ہونی چاہیے: ٹروڈو

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے آزادی رائے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آزادی بغیر حدود و قیود کے نہیں ہو سکتی اور اس سے مختلف کمیونٹیز (برادریوں) کی بلاوجہ اور جب دل چاہیے دل آزاری نہیں کی جانی چاہیے۔ فرانس کے جریدے چارلی ہبڈو…

کیوں نا پاکستان اور چین کے ساتھ بیک وقت جنگ لڑی جائے

بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی بھی ایاز صادق کے بیان کے بعد آپے سے باہر ہوگئے۔ انہوں نے کہا کیوں نا پاکستان اور چین کے ساتھ بیک وقت جنگ لڑی جائے، آزاد کشمیر واپس لے کر پاکستان کو توڑنا ہے تو محاذ کھولنا ہوگا اور اس کے لیے بہترین وقت 15…

فرانسیسیوں پر حملے کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا، مہاتیر محمد

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ انہیں یہ ناگوار گزرا کہ ان کے فرانس میں انتہاپسندوں کے حملوں پر بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا۔ امریکی خبررساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق 95 سالہ مہاتیر محمد نے اس وقت بڑے پیمانے…

بھارت، 90 سالہ خاتون سے اجتماعی زیادتی

بھارتی ریاست تری پورہ میں 90 سالہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شمالی مشرقی ریاست تری پورہ میں 24 اکتوبر کو ایک افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا کہ جب ایک 90 سالہ خاتون کو دو افراد…

مسجد الحرام کے دروازے سے گاڑی ٹکرانے والے ملزم کو قانونی کارروائی کا سامنا

سعودی عرب کے شہر مکہ میں مسجد الحرام کے دروازے سے تیز رفتار کار ٹکرانے والے ملزم کو حکام نے گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوٹرز کے حوالے کردیا، جسے اب قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ سعودی عرب کے اخبار کے مطابق مسلمانوں کے لیے مقدس ترین مقام…

عالمی ثالثوں کی سربراہی میں آرمینیا آذربائیجان مذاکرات؛ تناؤ میں کمی پر اتفاق

 آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے تاہم فریقین طے شدہ معاہدوں پر عمل درآمد کے لیے اقدامات اور شہریوں کو نشانہ نہ بنانے پر رضامند ہوگئے ہیں۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ثالثین ’’ منسک گروپ‘‘ کا…