اہم خبریںبلوچستان

پی ڈی ایم کے جلسے کے بعد مسلم لیگ نون بلوچستان مشکلات کا شکار

مسلم لیگ نون بلوچستان میں اختلافات سامنے آگئے، اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے بعد مسلم لیگ نون بلوچستان مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اختلاف سابق وزیرِ اعلیٰ نواب ثناء اللّٰہ زہری کو جلسے میں نہ بلانے پر ہوا، مسلم لیگ نون کی مرکزی قیادت نے نواب ثناء اللّٰہ زہری کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی کی مرکزی قیادت کے فیصلے پر صوبائی رہنماؤں کو تحفظات ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ نون لیگ بلوچستان کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القادر بلوچ نے پارٹی قائد کے بیانیے سے اختلاف کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے ناراض رہنما لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القادر بلوچ کا کہنا ہے کہ شیخ جعفر مندوخیل کو صوبائی صدر بنانے کی بات محض افواہ ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ناراض صوبائی رہنما آئندہ کے لائحہ عمل کا جلد اعلان کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button