کھیل

جے ایس بینک اورپی ایم آر سی کے درمیان معاہدے پر دستخط

کراچی:  جے ایس بینک نے ملک میں کم آمدنی والے افراد کیلئے پاکستان مارگیج ری فنانس کمپنی (پی ایم آر سی)کے ساتھ کریڈٹ گارنٹی کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔معاہدہ اسٹیٹ بینک،جے ایس بینک اور پانچ دیگر بینکوں کے درمیان حال ہی میں لانچ کی گئی میرا پاکستان میرا گھر کی اسکیم کے تحت ہوا ہے ۔ کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹ کی طرف سے لانچ کی گئی کریڈٹ گارنٹی اسکیم کم آمدنی والے افراد کیلئے ہے اور اسکیم سے ابتدائی طور پر استفادہ کرنے والوں کو 40فیصد تک رسک کوریج فراہم کی جائے گی۔تقریب کی صدارت اسٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر،ڈپٹی گورنرسیما کامل اور دیگر سینئر ایگزیکٹوز نے پاکستان مارگیج ری فنانس کمپنی میں کی۔ جے ایس بینک کے صدر اور سی ای او باصر شمسی نے کہا کہ جے ایس بینک پاکستان کے لوگوں کی خدمت پر کاربند ہے ،ہمیں ملک بھر میں ایفورڈیبل ہاؤسنگ فنانس اسکیم میں اپنا کردار ادا کرنے پر خوشی ہے اور ہمارا مقصد لوگوں کو ان کے خوابوں کے گھر فراہم کرنا ہے ۔پی ایم آر سی کے ایم ڈی اور سی ای او مدثر ایچ خان نے کہا کہ یہ کریڈٹ گارنٹی اسکیم کم آمدنی والے افراد کیلئے ہاؤسنگ فنانس میں اضافے کیلئے بینکنگ انڈسٹری کیلئے راہ ہموار کریگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button