کھیل
کشمیر پریمیئر لیگ اور شاہد آفریدی فائونڈیشن میں معاہدہ

راولپنڈی : کشمیر پریمیئر لیگ اور شاہد آفریدی فائونڈیشن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ۔ سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بہت سی لیگز کا حصہ بنا ہوں لیکن کشمیر پریمیئر لیگ کیلئے بہت خواہش تھی کہ ہو، لیگ میں کھیلنے کیلئے میں نے شرط رکھی ہے کہ کشمیر میں کرکٹ اکیڈمی بنائی جائے ، میں وزیر اعظم نہیں بننا چاہتامیں انسانیت کیلئے کام کرنا چاہتا ہوں ،وزیر اعظم تین چار سال کیلئے ہوتا ہے میں جو کام کر رہا ہوں اسکی وجہ سے جب تک زندگی ہے میں اپنی ذات میں خود وزیر اعظم رہوں گا،کشمیر کے اندر میچز ہونگے تو کشمیر کو فائدہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ خود کو بھی گروم کرے ،ماضی میں میرے ساتھ ،شعیب اختر اور عبدالرزاق کے ساتھ بھی محمد عامر جیسا معاملہ ہوا،پی سی بی کی نئی انتظامیہ اسکا حل نکالے ۔




