شوبز
منزل کے حصول کیلئے جستجوکرنا نہایت ضروری :ماریہ واسطی

لاہور : ایک انٹرویو میں ماریہ واسطی نے کہا کہ یہ ہو نہیں سکتا کہ آپ محنت کریں اور آپ کو کامیابی کی صورت میں اس کاصلہ نہ ملے ۔میں نے اپنے کیرئیر کے آغازمیں سخت محنت کی اور اپنے سینئرز کے تجربات سے بھرپور استفاد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے کے مطابق نام اورمقام بنانے کیلئے ہرگز کسی دوسرے ملک میں جانا ضروری نہیں ،یہاں ایسے فنکاروں کی اکثریت ہے جنہوں نے کسی بھی ملک میں جا کر کام نہیں کیا لیکن وہ ایک مقام رکھتے ہیں۔




