اہم خبریںبین الاقوامی

مودی کیخلاف کسانوں کے مظاہروں میں‌ شدت، دھرنے میں ایک اور کاشتکار کی خودکشی

نئی دہلی : مودی کےخلاف بھارت بھر میں کسانوں کے مظاہرے‌ ‌شدت اختیار کر گئے، دھرنے کے دوران ایک اور کسان نے خودکشی کرلی۔

متنازع زرعی قوانین کے خلاف بھارت میں کسانوں کے مظاہرے جاری ہیں، دلی اور اس کے ارد گرد کاشتکار ایک ماہ سے زائد عرصے سے دھرنا دئیے بیٹھے ہیں، احتجاج کے دوران ایک اور کسان نے خودکشی کرلی ہے۔ دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ متنازع زرعی قوانین سے کسانوں کو نہیں ، مودی کے کاروباری یاروں کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے مودی کےوزیروں کو کسان لیڈروں کے ساتھ مباحثے کا چیلنج بھی دے دیا۔
کانگریس لیڈر پریانکا گاندھی نے کہا کہ مودی سرکار جو الفاظ کسانوں کے بارے میں کہہ رہی ہے وہ گناہ ہیں، متنازع قوانین کو واپس لیا جانا چاہیے۔ سماجی لیڈر انا ہزارے نے بھی مودی سرکار کے خلاف اور کسانوں کے حق میں احتجاج کا اعلان کیا ہے، مظاہروں کا دائرہ کئی شہروں تک پھیل چکا ہے۔
شدید سردی کے باوجود کاشتکار پرجوش ہیں اور اپنی مدد آپ کے تحت تحریک چلا رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button