اہم خبریںبین الاقوامی
شوہر نے شادی کی سالگرہ پر بیوی کو چاند کا ٹکڑا پیش کردیا

نئی دہلی : بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اجمیر شہرکے رہائشی دھرمیندر اجینا نے کہا کاریں اور زیورات تو سبھی لوگ تحفے میں دیتے ہیں لیکن میں نے نیویارک کی لونا سوسائٹی انٹرنیشنل فرم کے ذریعے ایک سال کی کوشش سے چاند پر پلاٹ خرید کر بیوی کو دیا۔دھرمیندرنے کہا وہ چاند پر زمین خریدنے والے پہلے راجستھانی ہیں۔دھرمیندر اجینا اور سپنا اجینا نے 24 نومبر کو شادی کی آٹھویں سالگرہ منائی۔یاد رہے راولپنڈی کے رہائشی صہیب نامی شخص بیوی کیلئے چاندپر ایک ایکڑ زمین خرید چکے ہیں۔


